اب سمجھ میں آیا
گینڈا تو اس نے تمھیں ایک سال پہلے کہا تھا اور تم نے بدلہ آج لیا، اس کی کیا وجہ ہے چند دوستوں کا ایک گروپ سڑک کنارے واقع ایک چائے کے ہوٹل میں بیٹھا خوش گپیوں میں مصروف تھا۔خوشگوار ماحول میں گفتگو چل رہی تھیں۔اتنے میں ایک اور نوجوان اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ آیا اور محفل میں موجود ایک نوجوان کی طرف اشارہ کر کے بولا:”یہی ہے وہ۔“ یہ سنتے ہی ساتھ میں آئے ہوئے افراد نے اس کی دُھنائی شروع کر دی۔ یہ دیکھنا تھا کہ محفل میں موجود دیگر افراد بھی میدانِ کارزار میں کود پڑے۔یہ تو کسی کو پتا ہی نہ تھا کہ وہ کس کو اور کیوں مار رہا ہے؟بلکہ کسی کو یہ اندازہ بھی نہیں ہو رہا تھا کہ وہ جس کو مار رہا ہے،وہ اس کا دوست ہے یا دشمن۔ہنگامہ اتنا بڑھا کہ وہاں اتفاقاً موجود ایک ٹی وی چینل کی ڈیوٹی پر گاڑی وہاں موجود تھی،جس پر متعین عملہ بھی مستعد ہو گیا،کیمرہ اور مائیک نکالا اور چند ہی لمحوں میں واقعے کی لائیو کوریج بطور بریکنگ نیوز شروع ہو گئی۔ کچھ ہی دیر میں تمام چینلز پر اس واقعے کی لائیو کوریج چل رہی تھی۔ساتھ ہی میں ایک بات تمام چینلز میں مشترک تھی۔ہر چینل کے اسٹوڈیو میں بیٹھا نیوز اینکر اپنے اپنے رپورٹر س...